اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزارت داخلہ نےٹی وی چینل کے صحافی کی گمشدگی اور واپسی کا نوٹس لیتے ہوئے ایک مشترکہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احسان صادق کریں گے اور ان کے ساتھ ممبران میں ایڈیشنل آئی جی ، اسپیشل برانچ ، سندھ ، …
وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزارت داخلہ نےٹی وی چینل کے صحافی کی گمشدگی اور واپسی کا نوٹس لیتے ہوئے ایک مشترکہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزارت داخلہ نےٹی وی چینل کے صحافی کی گمشدگی اور واپسی کا نوٹس لیتے ہوئے ایک مشترکہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احسان صادق کریں گے اور ان کے ساتھ ممبران میں ایڈیشنل آئی جی ، اسپیشل برانچ ، سندھ ، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل ، آئی بی ، سندھ اور ڈی آئی جی ایسٹ ، سندھ پولیس اور کراچی شامل ہوں گے۔کمیٹی اس واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے اور اس کے نتائج کو پیش کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین قریبی رابطہ کاری کو یقینی بنائے گی۔کمیٹی میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مساوی نمائندگی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کوواقعہ کی منصفانہ اور شفاف انداز میں رائے لینے میں شامل کیا جائے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم ماضی کی طرح ہمیشہ ہی اس طرح کے معاملات کے سلسلے میں بہت کلیئر اور واضح رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔








