وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے 25 پاور پلانٹس بحال کرنے کے احکامات خوش آئند ہیں،پیاف

لاہور۔17اپریل (اے پی پی):سنیئر وائس چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ملک میں 25 پاور پلانٹس کی بندش کا نوٹس لینے اور ان کی فنی خرابیاں دور کر کے جلد بحال کرنے کے احکامات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے …

لاہور۔17اپریل (اے پی پی):سنیئر وائس چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ملک میں 25 پاور پلانٹس کی بندش کا نوٹس لینے اور ان کی فنی خرابیاں دور کر کے جلد بحال کرنے کے احکامات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اتوار کو اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ان احکامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ بند پاور پلانٹس جلد بحال ہوجائیں تو ملک میں بجلی کی طلب کو آسانی سے پوارا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نو منتخب حکومت بند پاور پلانٹس کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کوبھی اپ گریڈکرنے کے لئے اقدامات کرے ۔