وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی عابد شیر علی کو سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عابد شیر علی کو سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ عابد شیر علی پارٹی کے سرگرم رہنما ہیں اور انہوں نے گزشتہ ادوار میں عوامی خدمت …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عابد شیر علی کو سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ عابد شیر علی پارٹی کے سرگرم رہنما ہیں اور انہوں نے گزشتہ ادوار میں عوامی خدمت سے اپنا نام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن کو عوامی خدمت کی بدولت ہر محاذ پر فتح نصیب ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ عابد شیر علی بطور سینیٹر قائد میاں محمد نواز شریف کی لازوال قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں