کراچی ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ امن17میں بحری افواج کی بڑی تعداد میں شرکت اقوامِ عالم کے پاکستان پر اعتماد کا ثبوت ہے،اس بہترین آپریشنل تیاری کے ساتھ پاکستان نیوی سمندر کی حفاظت اور پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کے لےے تیا ر ہے۔ کثیر القومی بحری مشق امن 17 منگل کو شمالی بحیرہءعرب میں فلیٹ ریویو اور شاندار …
وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کثیر القومی بحری مشق امن 17 کے اختتام پر اظہار خیال

مزید خبریں
کراچی ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ امن17میں بحری افواج کی بڑی تعداد میں شرکت اقوامِ عالم کے پاکستان پر اعتماد کا ثبوت ہے،اس بہترین آپریشنل تیاری کے ساتھ پاکستان نیوی سمندر کی حفاظت اور پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کے لےے تیا ر ہے۔ کثیر القومی بحری مشق امن 17 منگل کو شمالی بحیرہءعرب میں فلیٹ ریویو اور شاندار سمندری چالوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، مشق میں 37 ممالک کی بحریہ نے مشترکہ عزم "امن کے لیے متحد” کے تحت شرکت کی۔ اس موقع پر وزیرِاعظم محمد نواز شریف مہمانِ خصوصی تھے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن مشق کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوںکو سراہا اور کہا کہ مشترکہ پانیوں میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اس مشق کا انعقاد پاکستان کا دیگر قوموں کے ساتھ مل کر مثبت کام کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی بحری افواج کی اتنی بڑی تعداد میںشرکت اقوامِ عالم کے پاکستان پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بہترین آپریشنل تیاری کے ساتھ پاکستان نیوی سمندر کی حفاظت اور پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کے لےے تیا ر ہے۔








