اسلام آباد۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف آج بدھ کو لاہور عبدالحکیم موٹر وے ایم تھری کی پیشرفت کے جائزہ کے لئے ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم اس دوران تعمیراتی کام کامعائنہ کریں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام پراجیکٹ کے بارے میں وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔ موٹر وے کے230 کلومیٹر کے اس سیکشن پر کام کاآغاز …
وزیر اعظم محمد نواز شریف آج لاہور عبدالحکیم موٹر وے ایم تھری کی پیشرفت کے جائزہ کے لئے ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف آج بدھ کو لاہور عبدالحکیم موٹر وے ایم تھری کی پیشرفت کے جائزہ کے لئے ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم اس دوران تعمیراتی کام کامعائنہ کریں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام پراجیکٹ کے بارے میں وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔ موٹر وے کے230 کلومیٹر کے اس سیکشن پر کام کاآغاز 2016ءمیں ہوا تھا جو توقع ہے کہ مارچ 2018ءمیں مکمل ہو گا۔ ایم تھری عبدالحکیم میں ایم فور سے ملے گا اور لاہور سے ملتان تک براہ راست اور متبادل روٹ فراہم کرے گا۔ اس منصوبے پر148.654 ارب روپے لاگت آئے گی۔








