وزیر اعظم محمد نواز شریف کی محمد زبیر کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے محمد زبیر کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ محمد زبیر سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جانفشانی سے کام کریںگے اور وفاق اور صوبے کے درمیان ایک موثر رابطہ کار ثابت ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ محمد زبیر کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ …

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے محمد زبیر کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ محمد زبیر سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جانفشانی سے کام کریںگے اور وفاق اور صوبے کے درمیان ایک موثر رابطہ کار ثابت ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ محمد زبیر کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے گورنر سندھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ نئے گورنر سندھ کامیابی سے اپنے فرائض انجام دیں۔

Leave a Reply