لاہور۔14 فروری(اے پی پی )وزیر اعظم محمد نواز شریف منگل کے روز مال روڈ چیئرنگ کراس پر خود کش حملہ میں شہید ہونیوالے ڈی آئی جی ٹریفک سید احمد مبین کے گھر واقع آر اے بازار لاہور کینٹ گئے جہاں انہوں نے شہید کی والدہ ، بہنوئی میجر(ر)ڈاکٹر ایم قسیم وقار،اہلیہ اور بیٹی سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار …
وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ڈی آئی جی ٹریفک سید احمد مبین شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

مزید خبریں
لاہور۔14 فروری(اے پی پی )وزیر اعظم محمد نواز شریف منگل کے روز مال روڈ چیئرنگ کراس پر خود کش حملہ میں شہید ہونیوالے ڈی آئی جی ٹریفک سید احمد مبین کے گھر واقع آر اے بازار لاہور کینٹ گئے جہاں انہوں نے شہید کی والدہ ، بہنوئی میجر(ر)ڈاکٹر ایم قسیم وقار،اہلیہ اور بیٹی سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف،وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ ،آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا،کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سنبل ،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید، سی سی پی او لاہور امین وینس سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ ہمت سے برادشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔مرحوم نے سوگواران میں بیوہ‘ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔








