وزیر اعظم کاجمرود خیبرایجنسی میں تیسرے گورنر فاٹایوتھ سپورٹس فیسٹول2017کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پشاور ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) 25دسمبر (اے پی پی )وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت و فاق کے زیر انظام قبائلی علاقہ جات ( فاٹا ) کی ملک کے دیگر علاقوں کے برابر ترقی کے لئے پرعزم ہے ، فاٹا کوقومی دھارے میں لانے کا معاملہ مہینوں کانہیں بلکہ دنوں کا ہے اور فاٹااصلاحات کو بعض عناصرکی جانب سے سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے جو 2018ءکے …

پشاور ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) 25دسمبر (اے پی پی )وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت و فاق کے زیر انظام قبائلی علاقہ جات ( فاٹا ) کی ملک کے دیگر علاقوں کے برابر ترقی کے لئے پرعزم ہے ، فاٹا کوقومی دھارے میں لانے کا معاملہ مہینوں کانہیں بلکہ دنوں کا ہے اور فاٹااصلاحات کو بعض عناصرکی جانب سے سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے جو 2018ءکے عام انتخابات میں اس کاکریڈٹ لیناچاہتے ہیں۔فاٹااصلاحات فائنل سٹیج میں ہےں اور چند دنوں میں نافذکردی جائیںگی ۔جمرود خیبرایجنسی میں تیسرے گورنر فاٹایوتھ سپورٹس فیسٹول2017کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ چار سال کے دوران سابق وزیراعظم محمدنوازشریف اور سرتاج عزیزکی سربراہی میں فاٹاریفارمزکمیٹی نے فاٹااصلاحات کی ڈرافٹنگ کے لئے ریکارڈکام کیا اورفاٹامیں لاگو ایک صدی پرانے نظام کی تبدیلی کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتمادمیں لیا انہوں نے کہاکہ فاٹااصلاحات کاکریڈیٹ صرف اور صرف پی ایم ایل ن کوجاتاہے جس کے تحت ایک صدی پرانے ایف سی آرقانون کی جگہ پاکستانی قوانین جگہ لے لیں گے اوراتنے پرانے قانون کو ختم کرنااتناآسان کام نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام ایف سی آرسے نجات اور پاکستانی قوانین کا نفاذ چاہتے تھے اور اس حوالے سے فاٹا پارلیمنٹرینز نے شکایت کی تھی کہ وہ اگرچہ قانون سازی میں اہم کرداراداکرتے ہیں تاہم ان کے اپنے علاقے ان قوانین سے محروم ہیں جوکہ باعث افسوس ہے ۔

Leave a Reply