اسلام آباد ۔ 27 جون(اے پی پی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چین کی حکومت اور عوام سے لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو چینی وزیر اعظم لی کی گیانگ کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ چین میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کا سن کر انہیں گہرا دکھ اور افسوس …
وزیر اعظم کا چین سے لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات پر گہری ہمدردی کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون(اے پی پی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چین کی حکومت اور عوام سے لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو چینی وزیر اعظم لی کی گیانگ کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ چین میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کا سن کر انہیں گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے تودے گرنے کے متاثرین اور ان کے خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہےں ۔








