اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے وکلاءکی طرف سے رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کو2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا گیا ہے، لیگل نوٹس 26 مئی کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے حوالے سے بے بنیاد اور جھوٹے بیانات پر بجھوایا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان دنیا …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے وکلاءکی طرف سے رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کو2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے وکلاءکی طرف سے رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کو2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا گیا ہے، لیگل نوٹس 26 مئی کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے حوالے سے بے بنیاد اور جھوٹے بیانات پر بجھوایا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان دنیا بھر میں ایک قابل اور ایماندار سیاستدان کے طور پر جانی جاتی ہیں اور وہ دس سال تک قومی اسمبلی اور پانچ مختلف وزارتوں میں وزیر کے عہدے پر فائز رہی ہیں اور اس وقت بھی وہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے طور پر اہم ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں، ان کی تقریبا 20 سالہ عوامی خدمات ہیں اور ان کا تعلق ایک انتہائی معزز گھرانے سے ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں ہماری موکلہ پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے ہیں، ان جھوٹے الزامات کی وجہ سے ہماری موکلہ کی دل آزاری ہوئی، شہرت کو نقصان پہنچا اور ان کی ساکھ مجروح ہوئی۔








