وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان آئین اور قانون کی حکمرانی کا نام ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں، قانون کو اپنے تابع بنانے والوں کو پہلی بار آزاد قانون کا سامنا ہے اس لئے چیخ و پکار تو …

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان آئین اور قانون کی حکمرانی کا نام ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں، قانون کو اپنے تابع بنانے والوں کو پہلی بار آزاد قانون کا سامنا ہے اس لئے چیخ و پکار تو سنائی دے گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ )ن (کی قیادت جب بھی فسطائی ذہنیت کی بات کرتی ہے تو سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں قتل ہونے والے معصوم لوگوں پر برستی گولیاں یاد آجاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین اور ضعیف افراد پر بیہمانہ تشدد فسطائی رویہ تھا۔ سیاست کے گلو بٹ اب کس منہ لیکچر دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply