اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل جمعرات کو احساس نشوونما پروگرام کا باقاعدہ اجراءکریں گے،وزیراعظم خیبر پختونخواکے قبائلی ضلع خیبرمیں نشوونما مرکز کا دورہ کریں گے ۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ پاکستان میں بچوں میں سٹنٹنگ …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل جمعرات کو احساس نشوونما پروگرام کا باقاعدہ اجراءکریں گے،وزیراعظم خیبر پختونخواکے قبائلی ضلع خیبرمیں نشوونما مرکز کا دورہ کریں گے ۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ پاکستان میں بچوں میں سٹنٹنگ کامسئلہ ہمیشہ سے وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل رہاہے۔ وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالتے ہی قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم نے سٹنٹنگ سے متاثرہ بچے کا سی ٹی سکین دکھا کراس مسئلے کو اجاگر کیا اور حکومتی ایجنڈے میں بھی اسے سرفہرست رکھا۔ انہوں نے کہا کہ احساس فریم ورک کے تحت حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماو¿ں اور دو سال سے کم عمر کے بچوں میں غذائی کمی کے باعث سٹنٹنگ سے بچاو¿ کے لیے احساس نشوونما پروگرام ترتیب دیا گیاہے۔ نشوونما پروگرام کے ذریعے حاملہ اوردودھ پلانیوالی ماو¿ں اور6 ماہ سے 2 سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے صحت بخش اضافی غذا کے ساشے مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ مستحق صارفین کو صحت بخش غذا کی فراہمی کے ساتھ سہ ماہی نشوونما وظیفہ بھی دیا جائے گا، احسا س نشوونما پروگرام کے تحت بچوں 2,000 روپے اور بچیوں 1,500روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں 40% بچے غذائی قلت اور دیگر وجوہات کی بناءپر سٹنٹنگ کا شکار ہیں۔صوبائی و علاقائی لحاظ سے پاکستان میں کم عمر بچوں میں سٹنٹنگ کی بیماری کی سب سے زیادہ شرح خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ احساس نشوونما پروگرام ڈیڑھ سال کی جامع منصوبہ سازی، تکنیکی مشاورت اور پبلک پرائیویٹ اشتراک کا نتیجہ ہے۔احساس نشوونما پروگرام میں احساس کو عالمی ادارہ خوراک کا تعاون حاصل ہے۔ اس پروگرام پر عملدرآمد میں احساس کو تمام صوبوں کے صوبائی محکمہ صحت کا تعاون بھی حاصل ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس نشوونما پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں ملک بھر کے 9 اضلاع میں مجموعی طور پر 33 نشوونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں، ماہ اگست کے آخر تک تمام ملک میں پہلے مرحلے کے 33 نشوونما مراکز قائم کر دئیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کے 9 اضلاع میں خیبر، اپر دیر، باغ، غذر، ہنزہ، خارمنگ، خاران، بدین اور راجن پور شامل ہیں۔صوبہ پنجاب میں ضلع راجن پور میں 4 نشوونما مراکز قائم کیے جاچکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں ضلع بدین میں 6 نشوونما مراکز قائم کیے جائیں گے۔صوبہ خیبر پختونخوا؛ ضلع اپر دیر میں 6، خیبر میں 3 نشوونما مراکز قائم ہو چکے ہیں۔صوبہ بلوچستان میں ضلع خاران میں 3 نشوونما مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔آزاد کشمیر میں ضلع باغ میں 3 نشوونما مراکز قائم ہونگے۔گلگت بلتستان میں 8 نشوونمامراکز قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احساس نشوونما مرکز پراحساس کی صارف خواتین اورانکے بچوں کو بہت سی سہولیا ت فراہم کی جائیں گی۔نشوونما صارفین کی صحت کا ریکارڈ رکھنے کے لیے نشوونما ایپ تیار کی گئی ہے، رہنمائی کے لیے خصوصی رہنماکتابچہ بھی مرتب کیا گیا ہے۔ہر نشوونما مرکز پر احساس مستحقین خواتین کی سہولت کے لیے علیحدہ رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے، رجسٹریشن ڈیسک پرمتعین عملہ نشوونما ایپ میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور انکے نوزائیدہ بچوں کا اندراج کرے گا۔رجسٹریشن کے بعدعملہ خواتین اوران کے دوسال سے کم عمربچوں کاسٹنٹنگ سے منسلک قد،وزن اورصحت کاتفصیلی معائنہ کریگا۔ان نشوونما مراکز میں متاثرہ بچوں اورخواتین کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔احساس نشوونما کی صارف خواتین کی آگاہی سیشن میں شمولیت کو لازم قراردیا گیا ہے،آگاہی نشستوں کا علاقائی زبانوں میں خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ نشوونما پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کی آگاہی کے لیے انکی اور انکے بچوں کی خوراک، صفائی اور صحت کے حوالے سے خصوصی چارٹ،پوسٹرز اورمعلوماتی ویڈیوز مرتب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس نشوونما صارف خواتین کوسہ ماہی نشوونما کیش وظائف بھی دئیے جائیں گے۔ تمام نشوونما مراکز پر اے ٹی ایم مشینیں خاص طور پر نصب کی جارہی ہیں تاکہ احساس کی صارف خواتین کو بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے ادائیگیوں میں سہولت ہو۔صحت بخش غذا حاصل کرنے کے بعد خواتین مرکز پر قائم اے ٹی ایم مشین سے نشوونما وظیفے کی رقم حاصل کرسکیں گی۔








