وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو

میرے اور میرے خاندان کےخلاف کسی قسم کی بے ضابطگیوں کے ثبوت نہیں ملےں گے،جس کو جے آئی ٹی بلائے گی وہ پیش ہو گا وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم، میرے اور میرے بہن بھائیوں …

میرے اور میرے خاندان کےخلاف کسی قسم کی بے ضابطگیوں کے ثبوت نہیں ملےں گے،جس کو جے آئی ٹی بلائے گی وہ پیش ہو گا
وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم، میرے اور میرے بہن بھائیوں کے خلاف تحقیقات میں کسی قسم کی بے ضابطگیوں کے ثبوت نہیں ملےں گے ، اگر تمام معاملات قانون کے مطابق اور ایمانداری کے ساتھ نہ چلے تو پھر یہ معاملہ سپریم کورٹ اور عوام کے سامنے جائے گا ۔جس جس کو جے آئی ٹی بلائے گی وہ پیش ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو جے آئی ٹی میں تیسری پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے اگلے سیشن کےلئے دوبارہ بلایا ہے لیکن سمن جاری نہیں کئے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے دو گھنٹے انتظار بھی کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جس کو جے آئی ٹی بلائے گی وہ پیش ہو گا۔ ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں ہمارے خلاف بوگس کیس بنائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ میں یہ بات آ پ سب کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ حسین شہید سہروردی سے لیکر آج تک یہی سب کچھ ہمارے ساتھ ہی ہوتا چلا آ رہا ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں حسین نواز نے کہا کہ میں یہا ں پر کسی کے رویئے پر بات کرنے نہیں آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سارے معاملات سارے فیئر ہو کر چلتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ دیگر صورت یہ معاملہ سپریم کورٹ میں جائے گا اور عوام اور آپ سب کے سامنے آئے گا ۔

Leave a Reply