وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی چوتھی مرتبہ جے آئی ٹی میں اپنا بیان قلم بند کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے ،وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کا درس دیا ہے ۔جے آئی ٹی کے سامنے متعدد دستیاویز ی ثبوت پیش کر دیئے ہیں ۔سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں بھی یہی الزامات عائد کئے گئے تھے اور 14ماہ کے انتظامی احتساب میں بھی کچھ …

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے ،وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کا درس دیا ہے ۔جے آئی ٹی کے سامنے متعدد دستیاویز ی ثبوت پیش کر دیئے ہیں ۔سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں بھی یہی الزامات عائد کئے گئے تھے اور 14ماہ کے انتظامی احتساب میں بھی کچھ ثابت نہیں ہو سکا تھا اور آج بھی کچھ ثابت نہیں ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوتھی مرتبہ جے آئی ٹی میں اپنا بیان قلم بند کرانے کے بعد فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔حسین نواز نے کہا کہ جے آئی ٹی نے مجھ سے جو سوالات کیئے ہیں ان کے جوابات دیکر آیا ہوں اگر جے آئی ٹی دوبارہ بلائے گی تو میں دوبارہ پیش ہو ں گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ خوش اسلوبی کے ساتھ یہ مرحلہ طے ہو جائے ۔

Leave a Reply