اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (دستور) کے نومنتخب صدر حاجی محمد نواز رضا اور عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ صحافتی اقدار پر عمل پیرا ہوکر ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھیں گے ۔نومنتخب عہدیداران میں صدرمحمد نواز رضا ، سیکرٹری جنرل سہیل افضل ، …
وزیر اعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی سردار مہتاب احمد خان کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (دستور) کے نومنتخب صدر حاجی محمد نواز رضا اور عہدیداران کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (دستور) کے نومنتخب صدر حاجی محمد نواز رضا اور عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ صحافتی اقدار پر عمل پیرا ہوکر ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھیں گے ۔نومنتخب عہدیداران میں صدرمحمد نواز رضا ، سیکرٹری جنرل سہیل افضل ، سینیئرنائب صدر یاسین خان سحر، جبکہ اختر عمران ، میاں سلیم شاہد، شکیل الرحمن ، راجہ محمد مہتاب اشرف نائب صدور منتخب ہوئے۔ سردار مہتاب احمد خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران صحافیوں کی بہتری اور آزادی اظہار رائے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوںنے تمام صحافتی برادری پر زور دیا کہ وہ ملک وقوم کی خدمت اور اسکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریںاور انکی کامیابی وکامرانی کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔








