وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر نوری ہسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب

APP02-31 ISLAMABAD: May 31 - Special Assistant to the Prime Minister on National History and Literary Heritage Irfan Siddiqui addressing to a function to mark World No Tobacco Day at Nori Hospital. APP photo by Javed Qureshi

تمباکو نوشی مضر صحت ہے،مہلک امراض بارے میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے
وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر نوری ہسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مہلک اور جان لیوا بیماریوں کے بارے میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر نوری ہسپتال میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ آج تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے متعلق شعور اور آگاہی کا دن ہے۔ نوری ہسپتال میں یہ دن منایا جارہا ہے ‘ دن منانے کا یہ سلسلہ مغرب سے آیا ہے اور اس کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہئے کہ ایک دن منا کر ہم نے اپنا فرض ادا کردیا ہے بلکہ یہ منصوبہ بندی کا دن ہونا چاہئے اور 365 دن اس پر کام ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمباکو نوشی کی ممانعت کی ہے تاہم اس سلسلے میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔تمباکو نوشی مضر صحت ہے اس حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اس سلسلے میں انٹرنیٹ ‘ اخبارات اور پمفلٹس کے ذریعے عوام کی راہنمائی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام 18 ہسپتال قائم ہیں جہاں کینسر کے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے۔ بلاشعبہ یہ قابل تحسین اقدام ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں ان اداروں کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔