لاہور۔6 جولائی(اے پی پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ چین کی دنیا میں 2.1 ٹریلین کی امپورٹ ہے جسے وہ پانچ ٹریلین ڈالر تک لےکر جانا چاہتا ہے، پاکستان کو چائنہ کی امپورٹ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہئے۔ چین پاکستان سے ایک بلین ڈالر کی امپورٹ کرنے کے بعد مزید ایک ارب ڈالر کی امپورٹ کریگا، پاکستان نے چین کو …
وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کی محکمہ صنعت و تجارت و سرمایہ کاری کے ذیلی اداروں کے اہداف کے بارے میں منعقدہ اجلاس میں گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔6 جولائی(اے پی پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ چین کی دنیا میں 2.1 ٹریلین کی امپورٹ ہے جسے وہ پانچ ٹریلین ڈالر تک لےکر جانا چاہتا ہے، پاکستان کو چائنہ کی امپورٹ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہئے۔ چین پاکستان سے ایک بلین ڈالر کی امپورٹ کرنے کے بعد مزید ایک ارب ڈالر کی امپورٹ کریگا، پاکستان نے چین کو دو سو ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جاپان پاکستان کو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز کیلئے ٹیکنالوجی فنڈز دینے کو تیار ہے، ہمارا کام سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے جو کرینگے۔ وہ ہفتہ کے روز محکمہ صنعت و تجارت و سرمایہ کاری کے ذیلی اداروں کے مقررہ اہداف کے حوالے سے ایک منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، محکمہ صنعت و تجارت کے تمام ذیلی اداروں کے افسران، سرمایہ کاری بورڈ، ٹیوٹا، لیسکو سمیت دیگر اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے








