اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان خوشگوار گہرے مذہبی،ثقافتی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں۔دونوں ملکوں کے مابین ادبی اور تعلیمی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے مختلف پروگرامز شروع کرنیکی ضرورت ہے۔یہ باتیں انہوں نے ایرانی کلچرل قونصلر شہاب الدین درال سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں جنہوں …
وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی ایرانی کلچرل قونصلر سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان خوشگوار گہرے مذہبی،ثقافتی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں۔دونوں ملکوں کے مابین ادبی اور تعلیمی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے مختلف پروگرامز شروع کرنیکی ضرورت ہے۔یہ باتیں انہوں نے ایرانی کلچرل قونصلر شہاب الدین درال سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان اور ایران ایک جیسے اقدار کے حامل ممالک اور برادرانہ تعلقات کے رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔اسلامی فن خطاطی،اردو اور فارسی ادب کے ترجمعہ اور ادبی وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تجاویز کا خیر مقدم کیا جائیگا۔ایرانی کلچرل قونصلے نے اس موقع پر کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں جسے مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے۔انہوں نے پاکستان کو ایران کے کسی بھی بڑے شہر میں ہفتہ ثقافت منانے کی پیشکش کی اور کہا کہ ایرانی حکومت اس مقصد کیلئے ہر قسم کا تعاون فراہم کریگی۔









