اسلام آباد ۔ 14 جنوری(اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قومی سطح کے پہلے جدید ترین آرٹ میوزیم کا افتتاح رواں سال کے آخر تک ہوگا، قومی میوزیم کیلئے 3.24ایکڑ رقبہ کے حصول اور ری ڈیزائنگ کیلئے کام جاری ہے اور آئندہ سال تعمیراتی کام شروع کر دیاجائیگا۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے …
وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی اے پی پی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جنوری(اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قومی سطح کے پہلے جدید ترین آرٹ میوزیم کا افتتاح رواں سال کے آخر تک ہوگا، قومی میوزیم کیلئے 3.24ایکڑ رقبہ کے حصول اور ری ڈیزائنگ کیلئے کام جاری ہے اور آئندہ سال تعمیراتی کام شروع کر دیاجائیگا۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی عجائب گھر میں منفرد اور نادر اشیاءکی نمائش کی جائیگی جس سے وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی تاریخ اورادبی ورثہ ڈویژن تصنیف کاروں ، شاعروں ، ادبی شخصیات کی فلاح و بہبود کیلئے مصروف عمل ہے اور اس کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے ۔








