وزیر اعظم کے مشیر و وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ عرفان صدیقی کی ایکسپو سنٹر میں میڈیا سے گفتگو

لاہور۔2 فروری(اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر و وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ وزیراعظم محمد نواز شریف ان کے بچے و فیملی اور قبروں کا ٹرائل ہو رہا ہے،پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت عظمی میں پہنچ گیا ہے جسے سیاسی جماعتیں خود لے کر گئی ہیں انصاف آنے تک انتظار کیا جائے،انصاف کےلئے دنوں اور عرصہ کی قدغن …

لاہور۔2 فروری(اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر و وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ وزیراعظم محمد نواز شریف ان کے بچے و فیملی اور قبروں کا ٹرائل ہو رہا ہے،پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت عظمی میں پہنچ گیا ہے جسے سیاسی جماعتیں خود لے کر گئی ہیں انصاف آنے تک انتظار کیا جائے،انصاف کےلئے دنوں اور عرصہ کی قدغن نہیں لگانی چاہیے۔وہ جمعرات کے روز یہاں ایکسپو سنٹر لاہور میں انٹرنیشنل بک فیئر کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے،اس موقع پر فرخ سہیل گوندی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم کے مشیرعرفان صدیقی نے کہا کہ پانامہ لیکس کسی جماعت کا مسئلہ نہیں بلکہ ملک کا مسئلہ ہے لہذاانصاف کا انتظار کیا جائے،انہوںنے کہا کہ فوجی عدالتیں موثر کام کر رہی تھیں اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ ہے اور امید ہے کہ فوجی عدالتوں پر اتفاق ہو جائے گا۔

Leave a Reply