وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے میری وزارت دن رات کام کر رہی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں جو ہر ماہ کروڑ وں ڈالرز کی ترسیلات کے ذریعے ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں، حکومت جو بھی پالیسی مرتب کرے گی اوورسیز پاکستانیوں کے مفاد کو ملحوظ رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے میری وزارت دن رات کام کر رہی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں جو ہر ماہ کروڑ وں ڈالرز کی ترسیلات کے ذریعے ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں، حکومت جو بھی پالیسی مرتب کرے گی اوورسیز پاکستانیوں کے مفاد کو ملحوظ رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اربوں روپے کی سمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے موبائلز پر ٹیکس کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موبائل فون پر ڈیوٹی صرف سمگلنگ روکنے کےلئے لگائی جا رہی ہے۔ پاکستان میں آنے والے اوورسیز کو ڈیوٹی چارجز لئے بغیر ایک موبائل فون رجسٹر کرنے کی اجازت ہو گی، زائرین کو رومنگ والے فون پر ڈیوٹی چارجز ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 30 دن سے کم عرصے تک استعمال کئے جانے والے فون پر بھی چھوٹ ہوگی۔

مزید خبریں