اسلام آباد ۔ 14 دسمبر(اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ کھیل انسان کو نظم و ضط سکھا تا ہے، جب آپ ساری زندگی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں توایک دن عمران خان کی طرح وزیر اعظم بھی بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ میں سالانہ سپورٹس …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری کا او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ میں سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 دسمبر(اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ کھیل انسان کو نظم و ضط سکھا تا ہے، جب آپ ساری زندگی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں توایک دن عمران خان کی طرح وزیر اعظم بھی بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ میں سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے لیے سب سے بڑی مثال ہمارے وزیر اعظم عمران خان ہیں جنہوں نے مسلسل جدو جہد سے ہر میدان میں اپنا منفردٰ مقام بنایا اور سیاست میں 22 سال کی جدوجہد کے بعد آج ہمارے ملک کے بڑے لیڈر ہیں۔ انہوں نے غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے آنا چاہیے، لڑکیوں کا کھیل میں آگے آنا ترقی یافتہ پاکستان کی مثال ہے ۔علاقائی رنگوں کے ذریعے بچوں نے اصل پاکستان کا رنگ دکھایا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے اوپی ایف کالج بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے سپورٹس ڈے پر کالج انتظامیہ اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان کی کرکٹ اور ہاکی ٹیمیں عالمی سطح پر کھیلتی ہیں تو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خوشی ہوتی ہے کہ ہمیں ترقی کرتا پاکستان نظر آتا ہے ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ وہ بچپن میں سپورٹس ڈے کا بہت انتظار کرتے تھے ، آج کی سرگرمیاں دیکھ کر مجھے اپنا بچپن یاد آگیا ہے۔ انہوں نے اوپی ایف انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اوپی ایف کی ایک ٹینس سٹار بین الاقوامی سطح پر ابھری ہیں، میں امید کرتا ہوں کہ مختلف کھیلوں میں آپ کے طلباءو طالبات ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔آخر میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کئے۔








