وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے پاکستان۔جاپان بزنس فورم کے نمائندوں کی ملاقات

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے پاکستان۔جاپان بزنس فورم کے نمائندوں نے منگل کو ملاقات کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں جاپان کے ممتاز کاروباری رہنمائوں نے شرکت کی ۔ رانا احسان افضل نے وفد کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور جاپان کے درمیان مضبوط …

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے پاکستان۔جاپان بزنس فورم کے نمائندوں نے منگل کو ملاقات کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں جاپان کے ممتاز کاروباری رہنمائوں نے شرکت کی ۔

رانا احسان افضل نے وفد کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور جاپان کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان جاپان بزنس فورم کی جاری کوششوں کو سراہا۔

رانا احسان افضل نے کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور پائیدار مذاکرات اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے پاکستان جاپان اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔