اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے جمعرات کو فیصل آباد میں منعقدہ اے سی سی اے پاکستان کارپوریٹ کانفرنس 2025 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔"نیویگیٹنگ کلائمیٹ اینڈ اکنامک شفٹس ۔پاکستان کی ایکسپورٹ پوٹینشل کا احساس" کے موضوع پر مبنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے وفاقی حکومت کے اڑان پاکستان پروگرام کے مختلف پہلوئوں پر …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان کی اے سی سی اے پاکستان کارپوریٹ کانفرنس 2025 میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے جمعرات کو فیصل آباد میں منعقدہ اے سی سی اے پاکستان کارپوریٹ کانفرنس 2025 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔”نیویگیٹنگ کلائمیٹ اینڈ اکنامک شفٹس ۔پاکستان کی ایکسپورٹ پوٹینشل کا احساس” کے موضوع پر مبنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے وفاقی حکومت کے اڑان پاکستان پروگرام کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکسپورٹ پالیسی 2025-30 میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل، آئی ٹی سروسز اور گرین مینوفیکچرنگ کے ذریعے سالانہ برآمدات کیلئے 60 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹل ٹیکس اصلاحات جن میں ای انوائسنگ، اے آئی پر مبنی آڈٹ اور پی او ایس انٹیگریشن سے اخراجات کو کم کیا جا سکے گا اور محصولات کو برآمدی مراعات میں شامل کیا جا سکے گا۔ رانا احسان افضل نے مسابقتی تجارتی دو طرفہ کنٹریکٹ مارکیٹ کے تحت بجلی کے شعبے کی تنظیم نو پر بھی روشنی ڈالی جس سے 800 میگاواٹ وہیلنگ نیلامی اور قابل تجدید انضمام کے ذریعے صنعتی ٹیرف کو 48.70 روپے سے کم کر کے 44.06 روپے فی یونٹ تک کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پرائیویٹائزیشن ٹائم لائنز دسمبر 2025ء تک پی آئی اے، اپریل 2026ء سے ڈسکوز اور 11 ریلوے ٹرینوں کو موسمیاتی لحاظ سے پائیدار سپلائی چینز کو ری ڈائریکٹ کرنے پر بھی زور دیا۔








