اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے جمعرات کو بیڈنگ ہائوس اینڈ انویسٹ انٹرنیشنل (ہالینڈ) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں پائیدار ترقی، سرکلر اکانومی اور دو طرفہ شراکت داری اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت بیڈنگ ہائوس کی سی ای او ہینریٹ وین بینم …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت سے بیڈنگ ہائوس اینڈ انویسٹ انٹرنیشنل (ہالینڈ) کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے جمعرات کو بیڈنگ ہائوس اینڈ انویسٹ انٹرنیشنل (ہالینڈ) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں پائیدار ترقی، سرکلر اکانومی اور دو طرفہ شراکت داری اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت بیڈنگ ہائوس کی سی ای او ہینریٹ وین بینم نے کی،ان کے ہمراہ بوڈایویجن ڈائریکٹر اور انویسٹ انٹرنیشنل کی امپیکٹ اینڈ ای ایس جی ایڈوائزر سینڈرا برونس بھی تھیں ۔ وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بیڈنگ ہائوس کی سالانہ ٹیکسٹائل سورسنگ پاکستان سے 3 کروڑ یورو سے زائد کی ہے۔
رانا احسان افضل نے بیڈنگ ہائوس کے پاکستان میں مستقل سورسنگ آفس کے قیام کے فیصلے کو سراہا اور اسے ملک کے ٹیکسٹائل سیکٹر اور ہنر مند افرادی قوت میں اعتماد کا ایک مضبوط ووٹ قرار دیا۔ انہوں نے اس اقدام کی حمایت کے لیے وزارت تجارت اور متعلقہ اداروں کی طرف سے مکمل سہولت فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ رانا احسان افضل نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری عالمی معیار کی سرٹیفکیشن و کمپلائنس پر عمل پیرا ہے،پاکستان یورپی یونین میں نیدرلینڈز کا دوسرا بڑا ایکسپورٹ پارٹنر ہے۔ملاقات میں ٹیکسٹائل ویسٹ ری یوز اور سرکلر پروڈکشن ماڈلز پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بیڈنگ ہائوس مقامی ادارے کے ساتھ ٹیکسٹائل ویسٹ ری سائیکلنگ پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گا۔
نیدرلینڈز کے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں دلچسپی ظاہر کی۔ رانا احسان نے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز پائیدار اور ماحول دوست ترقی کے مشترکہ وژن کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سرٹیفیکیشن، تعمیل اور مزدوروں کے حقوق کے فریم ورک نہ صرف یورپی یونین کی مارکیٹ کے معیارات سے ہم آہنگ ہیں بلکہ ذمہ دارانہ اور پائیدار پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے قومی ترجیح بھی ہیں۔
انہوں نے انویسٹ انٹرنیشنل کو ری سائیکلنگ، صنعتی استعمال کے لیے قابل تجدید توانائی اور پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت سازی کے اقدامات میں شریک فنانسنگ ماڈلز اور شراکت داریوں کو تلاش کرنے کی دعوت دی۔دونوں فریقوں نے ایک پائیدار، سرکلر ٹیکسٹائل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا جو نہ صرف دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھاتا ہے بلکہ ملازمتوں کی تخلیق، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ماحولیاتی ذمہ داری میں بھی حصہ ڈالتا ہے۔








