وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور اور چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد علی نواز اعوان کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور اور چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد علی نواز اعوان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) کے حکام سے ملاقات کی۔ملاقات این ایچ اے کے ممبر آپریشنز سے ہوئی۔اس موقع پرتحریک انصاف اسلام آباد کے رہنما شاہد مصطفی اورطارق دلدار بھی موجودتھے۔ملاقات کے دوران اسلام آباد میں مختلف مقامات پر عوام …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور اور چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد علی نواز اعوان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) کے حکام سے ملاقات کی۔ملاقات این ایچ اے کے ممبر آپریشنز سے ہوئی۔اس موقع پرتحریک انصاف اسلام آباد کے رہنما شاہد مصطفی اورطارق دلدار بھی موجودتھے۔ملاقات کے دوران اسلام آباد میں مختلف مقامات پر عوام کی سہولت کے لئے لگائے جانے والے پیڈسٹرین بریجز پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرمعاون خصوصی نے کہا کہ متعلقہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ عوامی فلاح کے منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچیں۔