وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چشمہ پاور پلانٹ، وارسک کنال اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کو سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے صوبائی سطح پر کئے گئے اقدامات پر بریفنگ …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چشمہ پاور پلانٹ، وارسک کنال اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کو سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے صوبائی سطح پر کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے کے پی کے حکومت کی اقتصادی راہداری منصوبوں میں خصوصی دلچسپی اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پہلے دن سے اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں اسی طرح سے شامل ہوتے تو اب تک بہت آگے نکل چکے ہوتے۔

Leave a Reply