لاہور۔8 جون(اے پی پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑ کمر میں پاک فوج کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لےے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید ہونے والے پاک فوج کے …
وزیر اعلیٰ پنجاب کی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت

مزید خبریں
لاہور۔8 جون(اے پی پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑ کمر میں پاک فوج کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لےے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ شہید، میجر معیذ مقصود شہید، کیپٹن عارف اللہ شہید اور لانس حوالدار ظہیر احمد شہید نے قوم کے کل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا آج قربان کیا ہے اورقوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔








