راولپنڈی۔23نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ڈویژن میں بھی ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ بڑی عقیدت و احترم سے منایا گیا، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، محکمہ تعلیم، محکمہ پولیس و دیگر محکموں کے زیر اہتمام محافل میلاد مصطفیﷺ کانفرنس، نعتیہ مقابلوں و تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا، سول ڈیفنس آفس کی جانب سے منعقدہ محفل میلاد کے شرکاء سے خطاب کے دوران …
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ڈویژن میں بھی ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ بڑی عقیدت و احترم سے منایا گیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔23نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ڈویژن میں بھی ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ بڑی عقیدت و احترم سے منایا گیا، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، محکمہ تعلیم، محکمہ پولیس و دیگر محکموں کے زیر اہتمام محافل میلاد مصطفیﷺ کانفرنس، نعتیہ مقابلوں و تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا، سول ڈیفنس آفس کی جانب سے منعقدہ محفل میلاد کے شرکاء سے خطاب کے دوران ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا کہ نبی اکرمﷺ کی ولادت با سعادت منانا باعث برکت و رحمت ہے، ہر مسلمان اپنے دل میں موجود عشق رسولﷺ کا اظہار اپنی اپنی سطح پر میلاد کا اہتمام کر کے کرتا ہے، موجودہ حکو مت نے اس بار اس تہوار کو سرکاری سطح پر ہفتہ شان رحمت اللعا لمین ﷺ کے طور پر انعقاد کر کے دینی یکجہتی کی ایک نمایاں فضا پروان چڑھائی ہے جس نے تمام امت کے عاشقان رسولﷺ کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے، حکومتی سطح پر ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ کو خصوصی طور پر منانے کا مقصد لوگوں میں اس پاک ہستی کی تعلیمات سے روشناس کروانے کے ساتھ ساتھ ان کے عمل میں سنت نبوی کی پیروی کروانا ہے، ہمارا فرض ہے کہ نبی کریمﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ اچھے مسلمان اور فرض شناس شہری بن کر ملک و قوم کی بہتر طور پر خدمت کر سکیں، ہفتہ رحمت العالمین ﷺ کے سلسلہ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں بورڈ افسران و ملازمین نے شرکت کی، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر غلام دستگیر نے اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آقائے کریم ﷺ کی ذات و برکات کی آمد سے دنیا میں عدل و انصاف کی حکمرانی قائم ہوئی، تمام انسانیت کو مقام ملا اور جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا، آپ ﷺ کی سیرت و کردار اور تعلیمات مصطفوی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، آج کے دور میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر معاشرے کو امن کا گہوارہ بنائیں،راولپنڈی پولیس کی جانب سے ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلے میں مختلف تھانوں کے زیراہتمام تقاریب کا انعقاد کیا گیا، تقاریب میں پولیس افسران کی طرف سے حضور اکرم ﷺ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقاریر اور نعت خوانی کی گئی، محافل میں شامل مقررین نے آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپﷺ لوگوں کیلئے سرچشمہ ہدایت ہیں،آپ ﷺکا پیغام دنیا کے ہر رنگ، ہر طبقہ اور ہر علاقہ کے انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، دور حاضر اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ حضور اکرمﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کیا جائے، تقاریب کے اختتام پر قیام امن اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی طور پر دعا کی گئی، ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے حوالے سے راولپنڈی ڈویژن نے خصوصی اعزاز حاصل کیا، راولپنڈی اور جہلم کے اضلاع کے دو طالب علموں نے نعت رسول مقبول ﷺ کی دو مختلف کیٹگریز میں صوبہ کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی، گورڈن کالج راولپنڈی کے سال دوم کے طالبعلم محمد طہ جاوید نے کالج کی سطح کے مقابلوں میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ محمد شرجیل نے سیکنڈری سکول لیول کی سطح پر نعتیہ مقابلے میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔








