وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب چوہدری شافع حسین کی جامعہ اشرفیہ آمد، مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

لاہور۔17جنوری (اے پی پی):وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب چوہدری شافع حسین ہفتے کے روز جامعہ اشرفیہ گئے جہاں انہوں نے ادارے کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر متعلقین سے اظہار تعزیت کیا ۔صوبائی وزیر نے مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کےلئے فاتحہ خوانی کی۔ چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحیم اشرفی عظیم مذہبی سکالر،بلند پایہ …

لاہور۔17جنوری (اے پی پی):وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب چوہدری شافع حسین ہفتے کے روز جامعہ اشرفیہ گئے جہاں انہوں نے ادارے کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر متعلقین سے اظہار تعزیت کیا ۔صوبائی وزیر نے مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کےلئے فاتحہ خوانی کی۔

چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحیم اشرفی عظیم مذہبی سکالر،بلند پایہ عالم دین اور کئی دینی کتابوں کے مصنف تھے، انہوں نے پوری زندگی دینی تعلیمات کی ترویج اور علوم اسلامیہ کی خدمت میں گزار ی ،ان کی لازوال دینی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحیم اشرفی کی اسلام کےلئے خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ، وہ ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کے حامل تھے، ان کا انتقال دینی و علمی حلقوں کےلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اس موقع پرمولانا فضل الرحیم اشرفی مرحوم کے بیٹے مولانا زبیر حسن ،بھتیجے مولانا اسد عبید،مفتی احمد علی ودیگر بھی موجود تھے ۔