اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) جامعات میں رونما ہونے والے عدم برداشت پر مبنی حالیہ افسوسناک واقعات کو زیر بحث لانے اور جامعات کو حقیقی معنوں میں مثبت تبدیلی کے ادارے بنانے کیلئے اپنے کردار پر غوروخوض کیلئے پاکستان کی سرکاری اور نجی جامعات کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے جامعات کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ …
وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت بلیغ الرحمان کا جامعات کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) جامعات میں رونما ہونے والے عدم برداشت پر مبنی حالیہ افسوسناک واقعات کو زیر بحث لانے اور جامعات کو حقیقی معنوں میں مثبت تبدیلی کے ادارے بنانے کیلئے اپنے کردار پر غوروخوض کیلئے پاکستان کی سرکاری اور نجی جامعات کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے جامعات کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ بعض وائس چانسلرز وڈیو لنک کے ذریعے بھی شریک ہوئے۔ وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت بلیغ الرحمان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جامعات کے سربراہان کو ایک قومی مقصد کیلئے یکجا ہونے اور معاشرتی عدم برداشت بالخصوص اعلیٰ تعلیمی اداروں میں موجود اس روش کا حل تلاش کرنے کیلئے مل بیٹھنے پر سراہا۔ انہوں نے جامعات کے نصاب میں اخلاقیات کے لازمی مضمون کو متعارف کرانے پر اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی تعریف کی۔








