وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر چین کے نائب وزیراعظم لیو ہی سے ملاقات

بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر منگل کو چین کے نائب وزیر اعظم لیو ہی سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور چین کے درمیان کثیرالجہتی اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند شراکت داری کو مزید بڑھانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔