وزیر خارجہ خواجہ آصف کا واشنگٹن میں یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب

اسلام آباد/واشنگٹن۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ ملکر خطہ میں پائیدار امن و استحکام کے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں،پاکستان امریکہ کو اپنا دیرینہ دوست تصور کرتا ہے،بھارت کیساتھ بامعنی مذاکرات چاہتے ہیں‘ افغانستان میں امن و استحکام کا حصول خطے میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے‘ امریکہ دہشت گری کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوںکو تسلیم کرے‘ پاکستان دنیا …

اسلام آباد/واشنگٹن۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ ملکر خطہ میں پائیدار امن و استحکام کے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں،پاکستان امریکہ کو اپنا دیرینہ دوست تصور کرتا ہے،بھارت کیساتھ بامعنی مذاکرات چاہتے ہیں‘ افغانستان میں امن و استحکام کا حصول خطے میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے‘ امریکہ دہشت گری کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوںکو تسلیم کرے‘ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو دہشت گردی کیخلاف جنگ جیت رہا ہے‘ امریکہ ویت نام جنگ ہار چکا ہے اور امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو افغان جنگ بھی ہار جائیگا‘اسی کی دہائی میں سویت یونین کیخلاف جہاد کیلئے مدرسے قائم کئے گئے۔حافظ سعید ایک لائبلیٹی ہے اور رہیگی ،قابو پانے کیلئے ہمیں وقت چاہیئے‘ ہتک عزت دعوی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں کیس کی پیروی کرونگا‘ امریکہ میں بھی گن لابی متحرک ہے کیا امریکہ اسے ختم کرسکا ہے‘ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ اور انکے اتحادیوں سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔جمعرات کو واشنگٹن میں یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ ملکر خطے میں پائیدار امن و استحکام اور خوشحالی کے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں۔پاکستان امریکہ کو اپنا دیرینہ دوست تصور کرتا ہے تاہم دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے۔

Leave a Reply