وزیر خارجہ خواجہ آصف کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اپنی سرزمین پر دوسرں کی جنگ نہیں لڑ سکتے۔پاکستان اور روس دہشت گردی کیخلاف یکساں موقف رکھتے ہیں۔منگل کو ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف نے …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اپنی سرزمین پر دوسرں کی جنگ نہیں لڑ سکتے۔پاکستان اور روس دہشت گردی کیخلاف یکساں موقف رکھتے ہیں۔منگل کو ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دوسروں کی جنگ نہیں لڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور عوام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں،ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں۔افغان تنازعہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جنگ افغان مسلے کا حل نہیں ،یہ مسلہ صرف پر امن مذاکرات کے زریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان اب افغانستان کے اندرونی علاقوں تکسرائیت کر چکے ہیں۔وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت میں تعاون پر روس کا شکریہ ادا کیا۔