اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی اچھے تعلقات چاہتا ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لیے امریکا سے مل کر کام کرنے کی بات کی ہے، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امن کی بحالی …
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی اچھے تعلقات چاہتا ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لیے امریکا سے مل کر کام کرنے کی بات کی ہے، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امن کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کے بارے امریکا کو آگاہ کیا ہے، پاکستان نے امریکا کو اس بات سے بھی آگاہ کیا ہے کہ ایک مضبوط و محفوظ سرحدی نظام اور افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے بھی مسائل کے حل میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ افغانستان کے 40فیصد علاقے پر طالبان کا قبضہ ہے لیکن طالبان کی اس طرح کی کوئی بھی پناہ گاہ پاکستان میں کہیں بھی موجود نہیں، ایک سوال کے جواب میں خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ امریکا کے نائب صدر نے کچھ بھی ایسا نہیں کہا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے ملکی قانون کے تحت کالعدم تنظیموں پر پابندی عائد کی ہے۔








