وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فرانسیسی سفیر مارک بیرٹی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بیرٹی نے منگل کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر فرانسیسی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بیرٹی نے منگل کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر فرانسیسی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے انتہائی پر کشش مواقع موجود ہیں اورفرانسیسی سرمایہ کار ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہماری حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرانس سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ فرانس کے سفیر نے دوطرفہ باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی شعبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں