اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بدھ کو یہاں وازرت خارجہ میں پاکستان میں ارجنٹینا کے سفیر آئیوان ایوانیسوچ نے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران ارجنٹینا اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ارجنٹینا کے سفیر …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں ارجنٹینا کے سفیر آئیوان ایوانیسوچ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بدھ کو یہاں وازرت خارجہ میں پاکستان میں ارجنٹینا کے سفیر آئیوان ایوانیسوچ نے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران ارجنٹینا اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ارجنٹینا کے سفیر کو پاکستان کی انوسٹمنٹ فرینڈلی پالیسیوں کے متعلق آگاہ کیا۔اس موقع پرارجنٹینا کے سفیر نے دوطرفہ باہمی تجارت، سیاحت، تعلیم ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کےلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔








