وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایوان بالا کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی ٹیلی فون کال کے حوالے سے میڈیا میں جو باتیں آ رہی ہیں وہ حقائق کے برعکس ہیں، وزیراعظم سے ان کی بات چیت مثبت تھی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی کے نکتہ ءاعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی ٹیلی فون کال کے حوالے سے میڈیا میں جو باتیں آ رہی ہیں وہ حقائق کے برعکس ہیں، وزیراعظم سے ان کی بات چیت مثبت تھی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی کے نکتہ ءاعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹر رضا ربانی نے اہم نکات اٹھائے ہیں، خارجہ پالیسی میں اس ایوان کی دلچسپی ہے اور ہونی چاہئے، میں نے اپنے پہلے بیان میں کہا کہ میں پارلیمان سے اس سلسلے میں رہنمائی لوں گا، مجھے اس ایوان کے خیالات معلوم کرنے ہیں، اس سے میں مضبوط اور مستفید ہونا چاہوں گا۔

مزید خبریں