اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، معاشی استحکام کیلئے اور اپنی سفارتکاری کو مزید مو¿ثر بنانے کےلئے اہم ممالک کے ساتھ دوطرفہ روابط کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے پانچویں اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، معاشی استحکام کیلئے اور اپنی سفارتکاری کو مزید مو¿ثر بنانے کےلئے اہم ممالک کے ساتھ دوطرفہ روابط کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے پانچویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سابق سفرائ، سابق خارجہ سیکرٹریز، ماہرینِ بین الاقوامی امور اور دیگر اراکین مشاورتی کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس میں خطہ میں امن و امان کی صورتحال سمیت خارجہ پالیسی سے متعلقہ اہم علاقائی و عالمی امور زیر غور آئے۔ وزیر خارجہ نے مشاورتی کونسل کے اراکین کو اہم علاقائی اور بین الاقوامی دنیا کے ساتھ پاکستان کے حالیہ روابط کی نوعیت کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطہ میں تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا حامی ہے۔ وزیر خارجہ نے مشاورتی کونسل کے اراکین کو اپنے حالیہ دورہ جاپان اور چین کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ پر بھی طویل مشاورت کی گئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے اور اپنی سفارتکاری کو مزید مو¿ثر بنانے کےلئے اہم ممالک کے ساتھ دوطرفہ روابط کو فروغ دے رہے ہیں، پاکستان خطہ میں امن و استحکام کےلئے افغان امن عمل میں اپنی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے۔ مشاورتی کونسل نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین آبی مسائل، ان کی قانونی حیثیت اور سیاسی مضمرات پر بھی تفصیلی مشاورت کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور بذریعہ مذاکرات حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے کثیر الجہتی امور میں معاونت پر مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے اراکین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔








