وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ہالینڈ کے اپنے ہم منصب سے رابطہ، گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا معاملہ اٹھایا ڈچ رکن پارلیمنٹ کے گھناﺅنے اقدام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں، اس قسم کی حرکات سے نفرت اور عدم برداشت کو ہوا ملتی ہے،وزیر خارجہ اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے اپنے ہم منصب …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ہالینڈ کے اپنے ہم منصب سے رابطہ، گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا معاملہ اٹھایا

مزید خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ہالینڈ کے اپنے ہم منصب سے رابطہ، گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا معاملہ اٹھایا
ڈچ رکن پارلیمنٹ کے گھناﺅنے اقدام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں، اس قسم کی حرکات سے نفرت اور عدم برداشت کو ہوا ملتی ہے،وزیر خارجہ
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے اپنے ہم منصب کے ساتھ رابطے میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا معاملہ اٹھایا ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے ٹویٹ میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ڈچ رکن پارلیمنٹ کے گھناﺅنے اقدام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں، اس قسم کی حرکات سے نفرت اور عدم برداشت کو ہوا ملتی ہے۔







