اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے مابین تعلیم، تجارت اور عوام کی سطح پر دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے اطالوی سیکرٹری جنرل برائے خارجہ امور الزابیتا بالونی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اطالوی سیکرٹری جنرل برائے خارجہ امور الزابیتا بالونی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے مابین تعلیم، تجارت اور عوام کی سطح پر دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے اطالوی سیکرٹری جنرل برائے خارجہ امور الزابیتا بالونی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر فریقین نے دوطرفہ باہمی تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مابین سیاسی،اقتصادی، تجارتی ،تہذیبی اور دفاعی شعبوں میں دیرینہ دوطرفہ تعاون قابل تحسین ہے۔انہوں نے اطالوی سیکرٹری جنرل برائے خارجہ امور کو موجودہ حکومت کی ترجیحات اور عوامی اصلاحاتی ایجنڈے سے بھی آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین تعلیم، تجارت اور عوام کی سطح پر دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ترجمان کے مطابق اطالوی سیکرٹری جنرل برائے خارجہ امور نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے اپنی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔








