واشنگٹن ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ افغانستان کے مسئلہ کا فوجی حل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ افغانستان کے مسئلہ کا فوجی حل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی قیادت سے امن و مفاہمت کے عمل کے لئے تعاون جاری رکھے گا۔ امریکا کی طرف سے افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل پر توجہ مرکوز کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام اور امریکا میں طویل المعیاد استحکام اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سالیڈیرٹی دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان میڈیا میں تعاون کا موثر ترین میکنزم فراہم کرتا ہے۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر بھارت کے جارحانہ رویے کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی امن پہلکاری سے پہلے اتفاق کیا تاہم بعد میں داخلی سیاست کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے تاہم پاکستان اب بھی کشمیر سمیت تمام تنازعات کو بھارت کی ساتھ پرامن اور جامع مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کےلئے پرعزم ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون کا جاری رہنا جنوبی ایشیاءمیں امن و سلامتی کے مفاد میں ہے۔








