وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لئے سٹیڈیم کا استعمال تشویشناک ہے۔برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے امسال موسم خزاں میں متوقع دورہ ء پاکستان کی خبر خوش آئند ہے۔حکومت پاکستان اور عوام اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو …

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لئے سٹیڈیم کا استعمال تشویشناک ہے۔برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے امسال موسم خزاں میں متوقع دورہ ء پاکستان کی خبر خوش آئند ہے۔حکومت پاکستان اور عوام اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ،برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ (ورلڈ کپ 2019ئ) کے دوران پاکستان مخالف بینرز لہرائے جانے اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہتک آمیز رویے کا معاملہ بھی اٹھایا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لئے سٹیڈیم کا استعمال تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے امسال موسم خزاں میں متوقع دورہ ء پاکستان کی خبر خوش آئند ہے ۔حکومت پاکستان اور عوام کنسنگٹن پیلس کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply