اسلام آباد۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گذشتہ رات تربتمیں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکورٹی فورسز کی قربانیاں …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تربت میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گذشتہ رات تربتمیں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔








