اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اس نئے بلدیاتی نظام کی صورت میں اختیارات کا انتہائی نچلی سطح پر منتقلی کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیر اطلاعات پنجاب سیّد صمصام علی بخاری اور توانائی کے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں وزارتِ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وزیر اطلاعات پنجاب سیّد صمصام علی بخاری اور توانائی کے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اس نئے بلدیاتی نظام کی صورت میں اختیارات کا انتہائی نچلی سطح پر منتقلی کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیر اطلاعات پنجاب سیّد صمصام علی بخاری اور توانائی کے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نئے بلدیاتی نظام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس نئے بلدیاتی نظام کی صورت میں اختیارات کا انتہائی نچلی سطح پر منتقلی کا وعدہ پورا کر دیا ہے، نیا بلدیاتی نظام بہترین ثمرات لائے گا جو سب کو نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت حسبِ وعدہ نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور اسے کرپشن سے پاک کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ وزیر اطلاعات پنجاب سیّد صمصام بخاری اور توانائی کے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے اس نئے بلدیاتی نظام کی صورت میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا وعدہ پورا کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت تمام اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔








