وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پاکستان میں تعینات رہنے والے قازخستان کے سفیر بارلی بے سادیکوف سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازخستان کے مابین تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت ہے،پاکستان کے نزدیک ،وسط ایشیائی ریاستوں میں قازخستان خاص اہمیت کا حامل ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات رہنے والے قازخستان کے سفیر بارلی بے سادیکوف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزارتِ خارجہ …

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازخستان کے مابین تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت ہے،پاکستان کے نزدیک ،وسط ایشیائی ریاستوں میں قازخستان خاص اہمیت کا حامل ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات رہنے والے قازخستان کے سفیر بارلی بے سادیکوف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزارتِ خارجہ میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور قازخستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت دلانے کے سلسلے میں، قازق سفیر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے نزدیک ،وسط ایشیائی ریاستوں میں قازخستان خاص اہمیت کا حامل ہے۔1991 میں جب قازقستان کو آزادی ملی تو پاکستان نے سب سے پہلے اسے بطور ریاست تسلیم کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت ہے۔ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے ہی دونوں ملکوں کی عوام کو قریب تر لا کر تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply