اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے تحریک انصاف کی ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ نے منگل کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پارٹی معاملات و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام ہماری حکومت کی جانب سے ایک انقلابی اقدام ہے، اس سے اختیارات کی …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے تحریک انصاف کی ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے تحریک انصاف کی ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ نے منگل کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پارٹی معاملات و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام ہماری حکومت کی جانب سے ایک انقلابی اقدام ہے، اس سے اختیارات کی منتقلی انتہائی نچلی سطح پر ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مقامی لوگ اپنے فنڈز اپنی ترجیحات کے مطابق استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔ مسرت جمشید چیمہ نے قیادت کی جانب سے تحریک انصاف کے منشور میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے اور نئے بلدیاتی نظام جیسے انقلابی اقدام اٹھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔








