اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے نئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بدھ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خارجہ پالیسی کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سہیل محمود انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سفارتکار ہیں۔ سہیل محمود بھارت میں ہائی کمشنر سمیت …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے نئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بدھ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خارجہ پالیسی کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سہیل محمود انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سفارتکار ہیں۔ سہیل محمود بھارت میں ہائی کمشنر سمیت اہم ذمہ داریاں نبھانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سہیل محمود کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی خوش آئند ہے۔ اس موقع پرسیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔








