اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) پاکستان اور ازبکستان نے دوطرفہ تجارت و تعاون کے فروغ، زیر التواءدوطرفہ معاہدوں پر جلد دستخط کرنے اور علاقائی امن و استحکام کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو ازبکستان کے اپنے ہم منصب عبدالعزیز کامیلوف کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ کیا۔ دونوں وزراءخارجہ نے …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ازبکستان کے اپنے ہم منصب عبدالعزیز کامیلوف کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ ، کورونا عالمی وبائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) پاکستان اور ازبکستان نے دوطرفہ تجارت و تعاون کے فروغ، زیر التواءدوطرفہ معاہدوں پر جلد دستخط کرنے اور علاقائی امن و استحکام کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو ازبکستان کے اپنے ہم منصب عبدالعزیز کامیلوف کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ کیا۔ دونوں وزراءخارجہ نے کورونا عالمی وبائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین دوطرفہ گہرے برادرانہ مراسم ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ وزیر خارجہ نے کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے مو¿ثر اقدامات سے ازبک ہم منصب کو آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے اس عالمی وباءکے دوران تاشقند سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی معاونت پر ازبک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس وبائی صورتحال معمول پر آنے کے بعد جلد اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ دونوں وزراءخارجہ نے دوطرفہ تجارت کے فروغ اور زیرالتواءیادداشتوں/دوطرفہ معاہدوں پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنے ازبک ہم منصب کو بھارت کی جانب سے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مظلوم نہتے کشمیری گذشتہ سال 5 اگست سے بدترین بھارتی کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔ کشمیری نوجوانوں کا اغوائ، ماورائے عدالت قتل اور بلاجواز گرفتاریاں معمول بن چکی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت ڈومیسائل قواعد میں تبدیلی کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کے درپے ہے جو سیکورٹی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور 4th جنیوا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اقلیتوں بالخصوص ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کو کورونا وباءکے پھیلاو¿ کا ذمہ دار قرار دے کر ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک روا رکھے ہوئے ہے، عالمی برادری کو بھارت کے اس ہتک آمیز رویے کی بھرپور مذمت کرنی چاہئے۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی نفرت پر مبنی پالیسیاں نہ صرف خطہ کیلئے بلکہ عالمی امن کیلئے خطرات کا باعث ہو سکتی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مشترکہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار، خلوص _نیت سے ادا کر رہا ہے۔ توقع ہے کہ قطر میں عنقریب شروع ہونے والے بین الافغان مذاکرات سے افغانستان میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہو گی۔ دونوں وزراءخارجہ کا دوطرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ازبک وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ ازبکستان کی دعوت دی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ازبک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حالات معمول پر آنے کے بعد جلد دورہ ازبکستان کا عندیہ دیا۔








