وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دفتر خارجہ کی ہونہار افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کوہنزہ میں،مبینہ طور پر کمرے میں گیس بھر جانے سے انتقال کرنے والی دفتر خارجہ کی ہونہار افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر خارجہ نے مرحومین کے لواحقین سے اس المناک واقعہ پر اظہار تعزیت مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا بھی …

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کوہنزہ میں،مبینہ طور پر کمرے میں گیس بھر جانے سے انتقال کرنے والی دفتر خارجہ کی ہونہار افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر خارجہ نے مرحومین کے لواحقین سے اس المناک واقعہ پر اظہار تعزیت مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی ہے۔واضح رہے کہ مرحومہ سیدہ فاطمی کا تعلق سول سروس کے بتالیسویں کامن سے تھا۔

مزید خبریں